حکومت نے پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں‌اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کے بعدسی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے کلو جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں