حکومت نے مستحق طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری دیدی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری  ایپکس کمیٹی نے دی ہے۔ ایپکس کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، فنانس ڈویژن  اور پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 82.6 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بلاسود قرضے ملک بھر کے سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کو دیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مستحق طلبہ کو یہ قرضے 10 سال سے زیادہ مدت کے لیے دیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں