حکومت سندھ نے گداگروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں تمام ضلعی افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک میں اس وقت ڈھائی کروڑ گداگر موجود ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد گداگر اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر پلان بناکرگداگروں کو ویکسین لگائی جائے گی اور گداگروں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں