حکوت نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو سول ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستا ن سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے بتایا کہ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی کو مبارکباد بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں