حمزہ اور نیمل کی شادی کی دوسری سالگرہ، تصاویر وائرل

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی کی دوسری سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جوڑے نے گھر پر ہی کیک کاٹا جس کی ویڈیو نیمل خاور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

نیمل نے حمزہ کے ساتھ ایک مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایک ساتھ دو برس گزارنے کی مبارکباد۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی دوسری سالگرہ، اللہ کا شُکر۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کی شادی 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں ہوئی تھی ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں