جنید صفدر کی گانا گنگنانے کے بعد صوفیانہ کلام پڑھتے ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی شادی کے موقع پر گانے کے بعد صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں بتایا گیا کہ ویڈیو 2019 میں ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی جو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ کبھی موسیقی کے لیے کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی بلکہ موسیقی سے میرا لگاؤ فطری ہے۔

’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گانے سے متعلق جنید صفدر کا نے کہا کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جسے سن کر ہی بڑا ہوا ہوں اور اس کی تعریف میں خود بھی کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں جنید صفدرنے کہا کہ انھیں معروف گلوکار رفیع صاحب کے بہت سے گانے پسند ہیں اور ان ہی کے گانوں کو سن بڑا ہوا ہوں، ان کے گانوں کی شاعری بھی بہت جاندار ہوتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں