جمعیت علماء اسلام سندھ نے صوبائی حکومت کے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا

صوبائی سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری ، مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ودیگر کی مذمت

لاک ڈاؤن کا اعلان عوام کا معاشی قتل عام ہے . لاک ڈاؤن سے شہر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا.

لاک ڈاؤن دیہاڑی دار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلئے خودکشی کا پیغام ہے.سندھ حکومت لاٹھی گولی کی سرکار بننا چاہ رہی ہے۔

ظلم و جبر پر مبنی فیصلے کاروباری حلقے اور عوام قبول نہیں کریں گے۔

3 کروڑ آبادی والے شہر میں ویکسین لگانے پر حکومت توجہ کیوں نہیں دے رہی . ایکسپو سینٹر میں ہزاروں عوام لائن میں لگ کر حکومت انتظامات کا منہ چڑا رہے ہیں

لاک ڈاؤن سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے گی.سندھ حکومت کو کورونا پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے تھے۔
ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد فی الفور بڑھائی جائے ۔ مہنگائی کی ماری عوام کی کمر لاک ڈاؤن سے مزید ٹوٹ جائے گی

لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوامی مفاد میں نہیں فی الفور واپس لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں