جاپان: ماڈرنا میں آلودگی کے بعد ویکسینیشن معطل

جاپان کے اوکی ناوا ریجن کے ویکسینیشن سینٹر میں کورونا وائرس کی ماڈرنا ویکسین میں آلودگی پائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی ماڈرنا ویکسین میں آلودگی پائے جانے کے بعد جاپانی حکام نے ویکسینیشن کا عمل معطل کر دیا۔

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 15 ہزار 851 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے14 لاکھ 11 ہزار 443 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 574 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 8 ہزار 257 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں