تیل اور گیس کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل کی 5 کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےتیل وگیس کی تلاش کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو پانچ لائسنس جاری کردیئے ، اس ضمن میں وزارت پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل میں معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر سیکریٹری پیٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کیے ہیں اور معاہدے کے مطابق حضرو،وہاڑی،ستلج،کھیواڑی ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کا کام ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے،تیل وگیس کی تلاش کے لئے او جی ڈی سی ایل ادائیگی کرے گی۔امید ہے کہ پانچ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں