بینک ڈیپازٹس میں گذشتہ مالی سال کے دوران 22 فیصد اضافہ

بینک ڈیپازٹس میں گذشتہ مالی سال کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال کے اختتام پر ڈیپازٹس کا حجم 19.8 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ مالی سال 2021 میں گذشتہ 14 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے اختتام پر ڈیپازٹس کا حجم 19.8 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2021 کے دوران بینک ڈیپازٹس میں ہونے والی بڑھوتری گذشتہ 14سال میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کے اختتام پر بینک ڈیپازٹس کا حجم 16.2 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے گذشتہ مالی سال کے اختتام پر بینک ڈیپازٹس کا حجم 19.8 کھرب روپے تک بڑھ گیا ۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2021 کے دوران بینک ڈیپازٹس کے حجم میں 3.6 کھرب روپے یعنی 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں ڈیپازٹس کی بڑھوتری میں مدد ملی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں قومی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد جبکہ ترسیلات زر کی وصولیاں 29.4 ارب ڈالر یعنی 4.6 کھرب روپے کے مساوی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں