بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئےپی آئی اے کی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانےکے لیے پروازوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی بیان کے مطابق رواں سال فروری سے اب تک پورے ملک میں ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں، رواں ماہ کے دوران40 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ’ہم نے گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار ویکسینیشن کی جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جو اب تک سب سے زیادہ ہےاور اس میں‌روزانہ کی بنیاد پر مزید بہتری آئے گی۔

مزید یہ کہ این سی او سی نے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید الاضحٰی سے پہلے واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کو 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا اور روزانہ تقریباً 2 ہزار 500 سے 3 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا۔ اس ضمن میں ائیر پورٹ کےتمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور متعلقہ محکموں کو احکمات بھی جاری کر دئے گئے ہیں ۔

این سی او سی نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم اگست سے ان لوگوں کے لیے اندرون ملک بھی ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی جن کی ویکسین نہیں ہوئی ہے۔

مزید یہ کہ سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت جانچ پڑتال ہوگی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی .
کووڈ سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے فوج سمیت تمام محکموں کا تعاون حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد، ملتان ، پشاور اور گوجرانوالہ میں متعدد ریسٹوران سیل کردیے گئے ہیں کیونکہ لوگ بغیر ماسک اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں