بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کرونا پازیٹو افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق کرونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سی اے اے کی نئی ہدایات کے بعد ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ میں مثبت کرونا آنے پر متاثرہ افراد کو حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھے جانے کی شرط ختم کردی گئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مثبت آر اے ٹی کے حامل مسافر10روز کیلئے خود کو اپنے گھروں میں ہوم قرنطینہ کرینگے۔

دوسری جانب سی اے اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز آخری حکم نامے کے مطابق لاگو رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں کو کرونا مثبت آنے کی صورت میں ہوٹل یا سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں قیام کرنا پڑتا تھا۔

سرکاری سینٹرز سے متعدد افراد کے فرار ہونے کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں