بھارت وزارت اطلاعات و نشریات کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

بھارت وزارت اطلاعات و نشریات کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، ہیکرز نے اکاونٹ کا نام ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے نام سے بدل دیا۔ ہیک کرنے کے بعد “گریٹ جاب” کی ٹوئٹ بھی کی گئی، ہیکنگ کے کچھ دیر بعد انتظامیہ نے اکاونٹ بحال کرلیا۔

ہیکرز نے مختلف لنکس بھی ٹوئٹ کیے، ایک ماہ قبل 12 دسمبر 2021 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ بھی ہیک ہوا تھا۔ ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی گئی تھی کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں