بھارت میں تہوار خونی کھیل بن گیا، 7 منٹ میں 77 افراد زخمی

بھارت میں پتھراؤ کا روایتی کھیل خونی کھیل بن گیا جہاں صرف 7 منٹ میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔

مذکورہ کھیل کو “بگوال” کے نام سے جانا جاتا ہے جو ریاست اترکھنڈ میں کھیلا جاتا ہے۔

اس خونی کھیل میں فوری طبی امداد کی بھی ضرورت پڑتی ہے جہاں درجنوں افراد اس میں زخمی بھی ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ کی حالت تو تشویشناک بھی ہوجاتی ہے۔

اس کو ایک تہوار کی شکل دیتے ہوئے اترکھنڈ کے ضلع چمپاوت میں گروہ جمع ہوئے اور ایک دوسروں پر پتھروں کی بارش کرکے یہ تہوار منایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال منائے جانے والے اس تہوار میں صرف 7 منٹ میں 77 افراد زخمی ہوگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں