بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ تباہ کرنے والے حسن صدیقی کو خراج تحسین

یوم دفاع پر سرگودھا میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ تباہ کرنے والے ائیر فورس کے حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ادھر میرپور آزاد کشمیر میں کرنل عمران ارشد شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

گجرات میں نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پریوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی۔

بورے والا میں میجر طفیل محمد شہید کے مزارپر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔

وانا میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد رمضان کی قبر پر پاک فوج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

حیدرآباد میں فوجی لباس پہنے طلبہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نواب شاہ ،چاغی ،جہلم ،سکھر، میرپورخاص، نصیرآباد اور جعفرآباد میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مظفر آباد میں فریڈم مراتھن اور کوئٹہ میں بھی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں