بھارتی سکھ یاتری ستمبر میں پاکستان آسکتے ہیں، این سی او سی نے اجازت دیدی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ستمبر میں بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ستمبر کے مہینے میں بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر ، ہندوستانی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت دے دی گئی۔

وباء کے بڑھتے پھیلاؤ کے دوران ، ہندوستان 22 مئی 21 سے 12 اگست 21 تک کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں رہا اور سکھ یاتریوں سمیت ، خصوصی اجازت کے ذریعے ضروری نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس ضمن میں یقینی بنایا جائے گا کہ صرف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو (جو کہ ویکسینیشن کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں) پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کے سفر سے قبل منفی RT PCR ٹیسٹ (زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانا) ساتھ رکھنا لازم ہو گا۔

پاکستان میں داخل ہونے کے لئیے فی الحال نافذ کردہ ایس او پیز کے مطابق زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں