بگ بیش لیگ:حارث رؤف کےجشن کاانداز وائرل

بگ بیش لیگ میں جارحانہ بالنگ سے شہرت پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے کھلاڑی کو پیٹرسن کو آؤٹ کرنے بعد پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز سے ہاتھ صاف کیے پھر جیب سے ماسک نکال کر لگایا۔

میلبرن اسٹارز نے ان کے اس جشن کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے.

خیال رہے کہ کچھ روز قبل حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ بھی پکڑ اتھا۔

حارث رؤف نے 8 ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا.

اپنا تبصرہ بھیجیں