بولی ووڈ ڈمپل کوئین دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کیلئے تیار

بولی ووڈ کی ڈمپل گرل سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، اسٹار اداکارہ ہالی ووڈ کی اپنی دوسری فلم میں کام کے لیے تیار ہیں۔

دیپیکا ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل کی رومانٹک کامیڈی میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی، اورساتھ ہی اسے اپنے “کا” پروڈکشن لیبل کے ذریعے  پروڈیوس بھی کریں گی۔

35 سالہ دیپیکا کا کہنا تھا کہ  وہ ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہیں، اور ان کا پروڈکشن ہاوس بھی دنیا کے لیے موثر اور ثقافتی کہانیوں پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ایس ٹی ایکس فلمزکے چئیرمین کا کہنا تھا کہ دیپیکا بھارت کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کی اداکاری کے ساتھ ان کی شخصیت بھی متاثر کن ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے اپنی اس آنے والے ہالی وڈ پروجیکٹ کی تصدیق بھی کی۔

اس سے پہلے بھارتی اداکارہ 2017 میں  فلم سیریز ٹرپل ایکس ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کر چکی ہیں، جس میں وہ ہالی ووڈ سپر اسٹار ون ڈیزل کے مد مقابل نظر آئی تھیں۔

مذکورہ فلم میں انہوں نے جاسوس خاتون کا کردارادا کیا تھا، انہوں نے ہیرو ون ڈیزل کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے مدد فراہم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں