بلی کی جان بچانے والوں کیلئے دبئی کے حکمران نے انعامات کی بارش کر دی

دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المتکوم نے بلی کی جان بچانے والے 4 افراد کے لیے 2 لاکھ درہم (90 لاکھ روپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔

دو روز قبل شیخ محمدبن راشد المتکوم نے ٹوئٹر پر ویڈیوشیئرکی تھی جس میں 4 افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پرگرنےسے بچایا تھا، خلیجی اخبار کے مطابق یہ بلی حاملہ بھی تھی۔

شیخ محمدبن راشد نے چاروں افرادکی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افرادکی شناخت کرنےکی اپیل کی تھی۔

خلیجی اخبارکے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22 لاکھ روپے سے زائد) کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں