بلاول بھٹو کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے دیکھا کراچی شہر میں کچرا ہے اسے اٹھانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ دورہ کراچی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایم کیو ایم کے کنٹرول میں تھا اب اس شہر کو آزادی مل گئی ہے ، پی ڈی ایم کےکراچی میں جلسےکوویلکم کرتےہیں، چاہتےہیں متحد ہوکرحکومت کومشکل وقت دیں، حکومت کو جمہوری اندازمیں گرانے کا راستہ پیپلزپارٹی نے دکھایا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10ہزار خاندانوں کا روزگار چھینا گیا، حکومت روزگار دینے کے بجائے روزگار چھین رہی ہے، پیپلزپارٹی متاثرین کا روزگار بحال کرانےکی کوشش کریگی ، پی ڈی ایم کی مرضی جس کےخلاف بھی جلسہ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اتنے لمبے عرصے کے بعد جلسے کا سوچنا اچھی بات ہے، عوام پی ڈی ایم کاجلسہ کامیاب کرنےکیلئےتعاون کرے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے مہنگائی اورغربت ہے ، کراچی میں کافی تیزی سے کام چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 ہزار خاندانوں سے روزگار چھینا گیا، نوازشریف کےدورمیں بھی روزگار چھینا گیا تھا ، پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے روزگار بحال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اب 10 سال پہلے والا نہیں رہا،تبدیل ہورہا ہے ، کراچی کوعالمی معیارکاشہربنائیں گے ، ہمارےپاس وسائل کی کمی ہے،وفاق حق نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں