برطانیہ کی طرف سے سفری پابندیوں میں تبدیلی، پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے جانے کا امکان

لندن : برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے ۔ برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی ۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورترکی کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کی توقع ہے، برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلیوں کا اہم کرنے والی ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے ہٹانے کیلئے حکومت پردباؤ ہے اور وزراء سےمطالبہ کیا جارہے کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےنکالا جائے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم خان کی برطانوی انڈرسیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات ہوئی، جس میں ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کےاقدامات پر گفتگو کی جبکہ معظم احمد خان نےپاکستان میں کورونا سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا حفاظتی اقدامات سےملک میں کوروناکیسزمیں کمی آئی، امید ہےپاکستان کوبرطانیہ کی سفری ریڈلسٹ سےجلدنکالاجائے گا۔

دوسری جانب ترک سفارتخانہ لندن کی جاب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق ترکی کو ریڈلسٹ سے نکلنا چاہیے، ترکی میں کرونا کیسز کی تعداد برطانیہ سے بھی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں