بارش کے باعث موٹر وے پولیس کا M9 موٹروے پرشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی شہر میں ہونے والی بارش شہر کو حیدر آباد سے ملانے والی موٹر وے ایم نائن پر بھی برس پڑی، اس حوالے سے موٹر وے پولیس نے شہریوں کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم نائن پر بارش کے دوران شہری گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اکثر مقامات پر پھسلن ہو جاتی ہے۔

موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے پر ڈرائیورز گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن کے نمبر 130 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئر پورٹ، سپر ہائی وے لنک روڈ، نیو ملیر، سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی روڈ، اختر کالونی، ہجرت کالونی، دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

کراچی کو صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا تھا جبکہ محکمۂ موسمیات نے بھی شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں