بابر اعظم سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت واپس لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجا ٹیم سلیکشن پر بابر اعظم کے تحفظات پر نالاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا ٹیم سلیکشن میں بابر اعظم کی ٹیلی فون کال پر بھی نالاں ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ بہتر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی مطمئن نہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں، کپتان کو اعظم خان اور صہیب مقصود کی ٹیم میں شمولیت پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے والے مصباح الحق نے بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل میں مشاورت نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں