ای سپورٹس ٹورنامنٹ ’فری فائر پاکستان لیگ ‘ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

گزشتہ سال 19جولائی کو وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے ’ای پاک‘ (E-PAK)کا اعلان کیا گیا تھا، جو کہ پاکستانی نوجوانوں میں ای سپورٹس کلچر کی تشہیر کا پہلا پراجیکٹ تھا۔ اس پراجیکٹ کی طرف سے اب پہلی ای سپورٹس لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلیٰ سطح کا پروفیشنل ٹورنامنٹ ہے جس کا نام ’فری فائر پاکستان لیگ‘ (ایف ایف پی ایل) ہے۔

بیگو لائیو ایف ایف پی ایلII کی طرف سے سپانسر کیا جائے گا۔ اس میں بیگو لائیو ٹائٹل سپانسر ہو گا جبکہ انفنکس (Infinix)اس سپانسرشپ میں بیگو لائیو کا شراکت دار ہو گا۔ایف ایف پی ایل ٹو میں ایک کروڑ تک کی انعام رقم ہو گی۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ای سپورٹس ٹورنامنٹ کی آج تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

12مضبوط ٹیموں کی تلاش کے لیے پلے آف سٹیج کے بعد بیگو ایف ایف پی ایل ٹو آفیشلی گروپ سٹیج میں داخل ہو چکا۔ اس سٹیج میں 18مضبوط ترین ٹیمیں تین گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں 6ہفتوں تک ہفتہ وار دو چھٹیوں کے دوران 6شہروں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
گروپ سٹیج 12دن یا 6ہفتوں پر محیط ہو گی اور پہلے ہفتے کے مقابلے 21اگست 7بجے شام سے شروع ہوں گے اور 22اگست کو ختم ہوں گے۔ گروپ سٹیج میں 12مضبوط ترین ٹیمیں بیگو ایف ایف پی ایل ٹو گرانڈ فائل کے ٹکٹ جیتیں گی جو کہ 10اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔

بیگو ایف ایف پی ایل II کا چیمپین’فری فائر ورلڈ سیریز 2021ء‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا فری فائر ٹورنامنٹ ہے اور رواں سال نومبر میں منعقد ہونے جا رہا ہے
فری فائر ورلڈ سیریز کا گزشتہ سیزن اپریل 2021ءمیں سنگاپور میں منعقد کیا گیا تھا جس کی پرائز منی 20لاکھ ڈالر تھی۔ اس ٹورنامنٹ نے 54لاکھ لائیو ناظرین کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ای سپورٹس چارٹس کے مطابق یہ کسی بھی موبائل ای سپورٹس ٹورنامنٹ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

بیگو ایف ایف پی ایل2کے گروپ سٹیج کے مقابلے فری فائر ای سپورٹس پاکستان کے چینلز پر براڈ کاسٹ کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے متعلق تمام معلومات آفیشل ویب سائٹ یا فری فائر ای سپورٹس پاکستان فین پیج پر اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔
گرینا ایک سرکردہ عالمی گیمز ڈویلپر اور پبلشر ہے۔ایپلی کیشن ’اینی‘ (Annie)کے مطابق فری فائر گرینا کی2019ءاور 2020ءمیں دنیا میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی موبائل گیم ہے۔

گرینا کمپنی پرجوش گیمرز چلا رہے ہیںلہٰذا وہ گیمرز کی خواہشات اور ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ کمپنی بین الاقوامی پارٹنر کی مشہور گیمز بھی پبلش کرتی اور انہیں لائسنس جاری کرتی ہے۔ ان میں ارینا آف ویلر (Arena of Valor)، کال آف ڈیوٹی: موبائل، اور لیگ آف لیجنڈز و دیگر معروف گیمز شامل ہیں جو منتخب عالمی مارکیٹس میں پبلش کی گئیں۔ گرینا ایک سرکردہ ای سپورٹس آرگنائزر بھی ہے اور دنیا کے کئی بڑے ای سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کرتی ہے۔

گرینا عالمی کنزیومر انٹرنیٹ کمپنی’سی لمیٹڈ‘(Sea Limited)(NYSE:SE)کا حصہ ہے۔ گرینا کے ساتھ ساتھ ’سی لمیٹیڈ‘ کے دیگر کلیدی کاروباروں میں ای کامرس کمپنی شاپی (Shopee) اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز کمپنی ’سی منی‘ (SeaMoney)شامل ہیں۔ صارفین کی بہتر زندگی اور ٹیکنالوجی سے لیس چھوٹے کاروبار ’سی‘ کمپنی کا مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں