ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ پنجاب کی 97 یونیورسٹیاں اور کالجز غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی قرار

طلباء کیلئے بری خبر، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 147 غیر رجسٹرڈ یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے جن میں سے 97 اداروںکاتعلق پنجاب سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر کی 147 غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ یونیورسٹیوں اور کالجوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ، اتھارٹی کی جانب سے خبر دار کیا گیاہے کہ ان میں داخلہ لینا غیر قانونی ہو گا ۔

لاہور میں ڈگری دینے والے دس اداروں کو غیر قانونی قرار دیا گیاہے ، جن میں مسلم ٹاون پر واقع انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز ، نیو مسلم ٹاون میں واقع کالج آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، کالج آف ایجوکیشن ، فیروز پور روڈ پر واقع میٹرکس انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی سائنسز؛ قائداعظم کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، گلبرگ میں واقع سینٹر فار ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سٹڈیز ؛ کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، گارڈن ٹاون میں لاہور سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ائی ڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ٹیکنالوجی فیروز پور روڈ شامل ہیں ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کو پنجاب کی ان 97 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے سے روک دیاہے اور انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو طلباء ان میں تعلیم حاصل کریں گے اور گریجویشن کریں گے ان کی ڈگری قابل قبول نہیں ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں