این ایف ای ایچ کے تحت مون سون شجرکاری کا آغاز

این ایف ای ایچ کے تحت مون سون شجرکاری کا آغاز
میڈاس سیفٹی اور اوریکس کے تعاون سے فروٹ گارڈن بنایا جا ئیگا


موسم برسات کی شجر کاری مہم کے حوالے سے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ نے گذشتہ روز ایکسپورٹ پروسسنگ زون لانڈھی میں میڈاس سیفٹی اور اوریکس مداربا کیساتھ شجرکاری کا آغاز کردیا۔اس علاقے میں تین ماہ پہلے بھی دو سو پودے لگائے گئے تھے جو اب بڑے ہو گئے ہیں اور یہ علاقہ سرسبز ہو رہا ہے۔مون سون کی اس شجر کاری مہم میں اس دفعہ پھلوں کے پودے لگائے گئے ہیں اور جشن آزادی کی تقریب کے حوالے سے زور دیا گیا کہ قوم جھنڈیوں کے بجائے پودے لگائے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائے۔ملک کیلئے تحفہ درخت ہیں۔
اس موقع پر نیشنل فورم کے صدرں نعیم قریشی، نائب صدر انجنئر ندیم اشرف، اوریکس مداربا کے چیف ایگزیکٹیو راحیل قمر احمد، نادر شاہ، مہک زہرا اور یکس مداربا،میڈاس سیفٹی کے افسران میں ہانی الناصر، نوید عابد، فاروق، سید انس اور شرجیل احمدشامل تھے۔ان پودوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائیگی اور اس صنعتی علاقے میں مزید پودے لگائے جائیں گے۔ نعیم قریشی نے اس موقع پر اوریکس مداربا اور میڈاس سیفٹی کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مون سون اور جشن آزادی کے حوالے سے چار مزید شجرکاری کی تقریبات منعقد ہونگی اور سیزن میں 5ہزار سے زائد پودے لگائے جائینگے جنکی مکمل دیکھ بھال ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں