ایئرپورٹس پر کورونا چیکنگ مزید سخت کرنے کے اقدامات

وزارت صحت نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کورونا چیکنگ مزید بڑھانے کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

حکام وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس کے لیے 60 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشنز تعینات کیے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق ایئرپورٹس پر نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لیے تعینات کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹس پر نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن کی تعیناتی میں توسیع کی جاسکتی ہے، ایئرپورٹس پر تعینات نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں