اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا بیان

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کو رونا کی موجودہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کورونا نے سندھ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی ہے.

کورونا پی پی کے مخالفین، اسکولوں میں ہی دورے کررہا ہے.

وزیرتعلیم سندھ وزیراعلیٰ مافیا کے سامنے بے بس ہیں.
جیالوں کی منظم مافیا سندھ کی تعلیم پر تالے لگانا چاہتی ہے.

پرچی پر آئے قائدین سندھ کے بچوں کو جہالت میں دھکیل رہے ہیں.

سابق وزیرتعلیم نے کل سیاسی طلباء کو بلاکر نشست لگائی.

پیپلزپارٹی کے جلسوں اور میٹنگز میں کورونا نہیں آتا.

کورونا کی آڑ میں صوبائی حکومت سندھ سے تعلیم کا خاتمہ چاہتی ہے.

اگر نوجوان پڑھ گئے تو وہ بھٹو کا چورن نہیں بیچیں گے.

معیشت کے بعد اب تعلیم پیپلزپارٹی کی تیر کے نشانے پر ہے.

سندھ حکومت کے سندھ دشمن اور تعلیم دشمن فیصلے قبول نہیں.

سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت عوامی و سیاسی رد عمل سامنے آئے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں