آسٹرازینیکا ویکسین کی افادیت سب سے زیادہ قرار

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آسٹرازینیکا ویکسین کو بہترین قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محقیقن کا کہنا ہے آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 5 فیصد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں 2 کروڑ 50 لاکھ شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیار کی گئی ویکسین آسٹرازینیکا لگوائی اور امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔آسٹرازینیکا لگوانے والوں میں سے صرف ایک اعشاریہ 52 فیصد افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور 3 ہزار متاثرہ افراد میں سے صرف ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔فائزر ویکسین لگوانے والے 2 فیصد افراد بیمار ہو کر اسپتال پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں