اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہورہے ہیں، اس مرحلے میں یونیورسٹی ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)اور بی ایس(ODL Mode)کے پروگرامزمیں داخلے پیش کر رہی ہے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے داخلے 6ستمبر تک جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے اپنی مجموعی امور مینول سے آٹومیشن پر منتقل کردئیے ہیں، ڈیجٹلائزیشن پالیسی کے تحت دوسرے مرحلے کے داخلے آن لائن ہونگے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم ستمبر سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 34تعلیمی پروگرامز متعارف کردئیے ہیں، اِن میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلے 6۔ستمبر تک جاری ہیں جبکہ بی ایس،بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور بی بی اے پروگراموں کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔واضح رہے کہ ان پروگراموں میں وہ پاکستانی جو دنیا کے کسی بھی ملک میں روزگار، کاروباروغیرہ کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں داخلہ لے سکتے ہیں۔

پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے شہری بھی ان تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر یکم ستمبر سے دستیاب ہونگے۔بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔کسی بھی پروگرام میں داخلے کی اہلیت کا معیار یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://fmbp.aiou.edu.pk پر چیک کیا جاسکتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس سے فون نمبر92519250175+یا ای میل ICE@AIOU.EDU.PKپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں