اولمپین نوید عالم کے بیٹے حذیفہ نوید کوڈومیسٹک ہاکی کوچ بنانے کااعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر نے اولمپین نوعد عالم کے بیٹے حزیفہ نوید کوڈومیسٹک ہاکی کوچ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر سابق عالمی ہاکی گولڈ میڈلسٹ اولمپین نوید عالم مرحوم کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ شیخوپورہ گئے جہاں صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے اولمپین نوید عالم کے ورثاء سے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر کی۔

اس موقع پر صدر پی ایچ ایف نے اولمپین نوید عالم کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے اور اللہ پاک سے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ نوید عالم مرحوم کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن مرحوم اولمپین کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ امید ہے کہ حذیفہ نوید دل جمعی سے محنت کرتے ہوئے اپنے والد کی طرح قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے کام کرینگے۔

اس موقع پر اولمپین نوید عالم مرحوم کے بھائی مبشر علی نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی آمد اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعاون پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں