امریکی اور نیٹو افواج کا 20سالہ قبضہ ختم، افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کرلی، طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی، امریکی فوج کے انخلا پر کابل میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

امریکی فوج کے انخلاء کے بعد ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری امریکی فوجی آج رات 12 بجے افغانستان سے نکل گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان نے مکمل آزای حاصل کرلی،الحمد اللہ۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ کابل میں ہوائی فائرنگ امریکی فوجیوں کے جانے کی خوشی میں کئی گئی،کابل کے شہری پریشان نہ ہوں۔

طالبان رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان میں ایک بارپھرتاریخ رقم کردی،افغانستان پر امریکی اورنیٹو افواج کا20سالہ قبضہ آج ختم ہوگیا،20 سالہ جہاد اور قربانیوں کےبعد یہ تاریخی لمحات قابل فخر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں