امریکیوں کے مال غنیمت کی لاہور میں دکان کھل گئی

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد لاہور میں امریکی فوجیوں کا زیر استعمال سامان فروخت ہونے لگا۔

مقامی صحافی جاذب صدیقی کے مطابق یہ دکان لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن، شوق چوک میں واقعہ ہے۔دکان میں امریکی فوجیوں کے زیر استمال یونیفارم، جوگرز، دوربین، گلاسز، خفیہ کیمرے اور دیگر سینکڑوں چیزیں دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سامان افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد سمگلنگ کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پہنچ رہا ہے جہاں اسکی فروخت کا عمل جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں