امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے وفد کی سی ای او پی آئی اے ارشد ملک سے ملاقات

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کے لئے بہترکاروباری مواقع کی تلاش کے سلسلے میں امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ بزنس فورم ٟپاکستان چیپٹر کے صدر شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

وفد میں صدر شیخ امتیاز حسین، ذیشان الطاف لوہیا، سید ناصر وجاہت، سمیر شمسی، عاطف خان، نعمان احمدانی، غیاث احمدانی، جنید الرحمان، عبدالکریم آڈھیہ، ندیم احمد ماذ جی اور انیس حسین شامل تھے، وفد نے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک، چیف کمرشل آفیسر علی طاہر قاسم اور دیگر سینئر حکام سے ملاقت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای اور پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ایئرلائن کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد نے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو واپس لانے میں سی ای او پی آئی اے ، ایئر مارشل ارشد ملک کے کردار کو سراہا اور ان کی سربراہی میں شدید رکاوٹوں کے باوجود فلائٹ آپریشن کی کامیابی کے لیے کابل روانہ ہوئے اور مسافروں کو پاکستان پہنچایا۔
وفد نے سی ای او پی آئی اے کی درخواست پر ادارے کی سی ایس آر سرگرمیوں خاص طور پر پی آئی اے الشفا ٹرسٹ کے لیے امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ بزنس فورم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔ وفد نے کہا کہ قومی ایئر لائن بزنس فورم کے ملکی اور بین الاقوامی سفر کے لیے ان کی ترجیحی ایئر لائن ہے اور رہے گی۔ وفد نے سی ای او پی آئی اے کی جرات اور حوصلہ کے پیش نظر انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں