الیکشن ایسے کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد میں وراثتی سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، تمام ریکارڈ جل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ کو پکڑتے ہیں تو وہ عدالت سے ضمانت پر باہر آ جاتے ہیں، سزا اتنی کم ہے کہ کسی کو ڈر نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگست تک اسلام آباد کا تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا۔

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ ای ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں ،ای ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابات سے دھاندلی ختم ہوجائے گی اور اپوزیشن بھی نتائج تسلیم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1970 کے الیکشن کے بعد جتنے الیکشن ہوئے ہیں ان پر دھاندلی کا الزام لگا ہے . اور اب ای وونٹگ سسٹم لا رہے ہیں‌جس کے نتائج تمام لوگ قبول کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں