افغان صورتحال؛ وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغانستان کی پیچیدہ صورتحال کے پاکستان پر اثرات کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اداروں کو تمام کالعدم تنظیموں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں، مذہبی اور دیگرشرپسند عناصر پر بھی کڑی نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا سے نفرت آمیز مواد اور دیگر مشکوک ایکٹیویٹیز پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر فرقہ ورانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، جن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں چند علماء کرام سے اجلاس کروں گا، ہمیں اپنے صفوں میں محبت، بھائی چارگی اور اتحاد قائم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں