افغانستان میں فساد کی شروعات اشرف غنی نے کی، جو 4 گاڑیوں میں ڈالر بھر کر ملک چھوڑ گئے، مولوی عبد الحق حماد

طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد کا کہنا ہےکہ افغانستان میں فساد اشرف غنی نے شروع کیا ، جو 4 گاڑیوں میں ڈالر بھر کر بھاگ گیا۔

افغان ٹی وی کی خاتون اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان میڈیا ٹیم کے اہم رہنما مولوی عبدالحق حماد کا کہنا تھا کہ طےہوا تھا کہ اشرف غنی ٹیم کےہمراہ اختیارات طالبان قیادت کے حوالے کریں گے۔

مولوی عبدالحق حماد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں متفقہ نظام کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تما م صوبوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں 50 سے زائد افراد نہیں مارے گئے، عوام کی حمایت نہ ہوتی تو صورت حال اتنے بہتر طریقے سے کنٹرول نہ ہوتی۔

مولوی عبدالحق نے مزید کہا کہ  طالبان فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی محمد یعقوب کی بات طالبان کے لیے حرف آخر ہے۔

خیال رہےکہ افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز پر خواتین اینکرز کے ساتھ نشریات کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے جسے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے  سرکاری عہدیداروں کے لیے عام معافی کے اعلان پر کابل میں معمولات بحال ہونے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں