افغانستان میں تبدیلی آگئی؛ طالبان کا خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان

افغان طالبان نے خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی ٹی وی اسکائے نیوز کو انٹرويو دیتے ہوئے کہا کہ خواتين کيلئے برقعہ لازمی نہيں تاہم انہيں حجاب کرنا ہوگا۔ افغان خواتين کو شريعت کے مطابق حقوق مليں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خواتین نوکری پر جائیں گی تو کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی البتہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ سابق حکومت کی کرپشن کے باعث امارات اسلامی کو عوامی حمايت ملی۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان انخلا کے دوران کسی فوجی يا سفارتی عملے پر حملہ نہيں کريں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں