افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر کوئی افراتفری نہیں، معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر کسی افراتفری کی صورت حال کی تردید کی ہے۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کا ریلہ پاکستان کی طرف آیا ہی نہیں، خوش قسمتی ہے بڑے پیمانے پر تشدد یا خون ریزی نہیں ہوئی۔

معید یوسف نے کہا کہ انسانی المیے، پناہ گزین کے بحران سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو طالبان سے بات کرنی ہوگی۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ طالبان کنٹرول میں ہیں، ہمیں انہیں اپنے وعدے بھولنے نہیں دینا چاہیے، عام افغان شہریوں کی خاطر ہمیں ان سے رابطے رکھنےچاہئیں ورنہ ہم پھر اسی جگہ آ کھڑے ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں