اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان رہا جہاں انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی۔

100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 46 ہزار 903 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاوربار دن میں 100 انڈیکس 618 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ آج انڈیکس کی کم ترین سطح 46 ہزار 873 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 54 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

حصص بازار کی کیپٹلائزیشن آج 66 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 244 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں