اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری پر این ڈی ایم اے حکام کو فوری طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے حکام کو فوری طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ این ڈی ایم اے کی اتنی بڑی باڈی ہے ، کیا کبھی کوئی میٹنگ بھی ہوئی ہے ؟، اس حوالے سے باقاعدہ مینجمنٹ پلان ہونا چاہئے تھا ۔ عدالت نے این ڈی ایم اے حکام کو فوری طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مری میں طوفانی برفباری اور راستوں کی بندش کے باعث سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں مری اور گلیات میں پھنس گئی تھیں جس میں ہزاروں سیاح کئی گھنٹے تک محصور رہے اور اس دوران 22 سیاح گاڑیوں میں ہی انتقال کر گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں