اسلام آباد میں‌شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد میں تاریخی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، شجر کاری ووٹ کے لیے نہیں آئندہ نسلوں کے لیے کر رہے ہیں، اسد عمر
مارگلہ کے جنگلات کو ناجائز قابضین سے جلد واگزار کروایا جائے گا
شجر کاری مہم کے کے دوران لگنے والے ہر پودے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ علی نواز اعوان

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جارہی ہے جس میں مختلف شبعوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں کہ وہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں ، مارگلہ کی پہاڑیوں سے ناجائز قابضین کے زیر قبضہ زمین واگزار کروائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح اسلام آباد میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے میاواکی جنگل اگانے کے لیے پودا بھی لگایا ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان، ممبر فنانس شکیل اصغر، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ایف ڈی ای، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد پیرا، مدارس اور عوامی رابطہ کمیٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ سکولوں، مدارس، تاجروں اورہاوسنگ سوسائیٹیز کو ساتھ ملا کر شجر کاری مہم شروع کی ہے جس کے دوران کل 2 لاکھ 75 ہزار پودے لگائے جائیں گے انہوں نے بتایا تمام اداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت بھی کریں جنہیں ہم وقتاً فوقتاً مانیٹر کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ کہ ہم شاید پودے لگا کر ووٹ تو پکے نہ کرسکیں لیکن ہم اسلام آباد کی اگلی نسلوں کو بہتر ماحول ضرور دے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور کاروائی شروع کرنے جارہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے کاروائی شروع بھی کر دی ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں شجر کاری مہم پہلے بھی ہوتی ہے لیکن یہ مہم اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس کے دوران ہم تمام اداروں کو ساتھ ملا رہے ہیں اور یہ یقینی بنائیں گے کہ لگنے والے ہر پودے حفاظت بھی ہو انہوں نےکہا کہ ہمارا مرکزی فوکس ہمارے مقامی پودے لگانا ہے تاکہ شہر کے ماحول کو برقرار رکھا جاسکے انہوںنے بتایا کہ اس مہم کے دوران لگنے والے ہر پودے کو بلین ٹری سونامی کی ویب سائٹ پر درج کیا جائے گا اور تمام پودوں کے بارے میں رئیل ٹائم معلومات اس ویب سائٹ پر موجود ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں