احساس پروگرام ملکی تاریخ کاسب سے بڑاسماجی تحفظ کاپروگرام بن چکاہے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سینیٹر ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس پروگرام ملکی تاریخ کاسب سے بڑاسماجی تحفظ کاپروگرام بن چکاہے اوراس سے ملک کی تقریباً آدھی آبادی کوفائدہ پہنچ رہاہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہاکہ احساس کیش پروگرام سے 10 کروڑ عوام نے فائدہ اٹھایا جوملک کی تقریباًآدھی آبادی ہے۔انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش کودنیانے سماجی تحفظ کاتیسرابڑاپروگرام قراردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ایک کروڑگھرانوں کوسماجی تحفظ کے فوائدفراہم کئے جائیں گے جس سے درحقیقت 7 کروڑلوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہاکہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے ملک کے چودہ اضلاع میں50احساس نشوونمامراکزکام کررہے ہیں جبکہ اس پروگرام کوجلدمزیدتوسیع دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں