ابرار الحق کا ‘بے بی شارک’ سے متعلق بیان، یاسر حسین نے بیٹے کو گانا سنانے کی ویڈیو شیئر کردی

معروف گلوکار ابرارالحق کی جانب سے حال ہی میں نئی نسل کی پرورش کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی ماں کو نہ پرکھیں۔

خیال رہے کہ ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ بچے تھے تو اس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں سلاتے ہوئے اسلامی کلمات سناتی تھیں۔

گلوکار نے کہا تھا کہ آج کل کی مائیں بچوں کو موبائل فون دے کر اس پر ’بے بی شارک‘ گانا لگا دیتی ہیں، انہوں نے منفرد انداز میں بچوں اور بڑوں کے مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کو گاکر بھی دکھایا تھا۔

اسی پوسٹ میں شیئر کی گئی دوسری ویڈیو ان کے بیٹے کبیر کو تلاوت سنائی جارہی ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ’کبھی کسی ماں کو نہ پرکھیں کہ وہ بچے کو کیسے پالتی ہے، کیا سکھاتی ہے، کیا سناتی ہے’۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ‘اگرمیں نے یہ سب پہلے دیکھ لیا ہوتا کہ ماں کا بچے کو پالنا کتنا مشکل ہے تو میں اپنی اماں سے کبھی آنکھ ملا کے بات بھی نہ کرپاتا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں