آگے بڑھنے کے پیغام کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا اختتام، امریکا 113 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان

ٹوکیو اولمپکس: کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپک کی اختتامی تقریب کا آگے بڑھنے کے پیغام کے ساتھ غیر معمولی اختتام ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی تقریب کے اختتامی مراحل میں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے قومی پرچم کے ساتھ تقریب میں انٹری کی۔ جاپان نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام پر آگے بڑھنے کے پیغام کے ساتھ اولمپکس کا پرچم پیرس کے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر کورونا وائرس سے اپنی جان گنوانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اولمپک سٹیڈیم میں ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران ٹیم امریکہ کے ارکان

اولمپکس کے اختتام پر گولڈ میڈلز کی دوڑ میں امریکا چین پر بازی لے گیا۔

امریکہ تمغے کی میز پر 39 سونے کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا، چین 38 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان 28 سونے کے تمغے لے کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

امریکا نے مجموعی طور پر 113 تمغوں کی واضح برتری کے ساتھ اولمپکس میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرکے اپنے سفر کا اختتام کیا۔ چین مجموعی طور پر 88 تمغے حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آیا ۔

اختتامی تقریب کے دوران اولمپک مشعل اور گلدستہ کو شکریہ کے پیغامات کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ (رائٹرز فوٹو)

مجموعی تمغوں کے اعتبار سے تیسرا نمبر روسی اولمپک کمیٹی کا ہے جس نے 71 میڈل جیتے ہیں اور 65 تمغوں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ میزبان جاپان کل تمغوں، 58، کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

تمغوں کی دوڑ میں آسٹریلیا 17جبکہ فرانس، جرمنی،ہالینڈ اور اٹلی دس،دس گولڈ میڈلز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اولمپک اسٹیڈیم میں ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں

اگلے اولمپک گیمز 2024 میں فرانس کے شہر پیرس میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں