آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کرتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ تب ہارتے ہیں جب کوشش ترک کردیتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک دوڑ کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس جیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں۔ اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں