آئی جی پنجاب انعام غنی کی تبدیلی کا امکان

لاہور: صوبہ پنجاب کی بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے متبادل کے طور پر تین امیدواران کے نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے منصب کے لیے راؤ سردار، کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اور عامر ذوالفقار مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ درج بالا تینوں امیدواران میں سے راؤ سردار اس عہدے کے لیے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق راؤ سردار نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تین گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق راؤ سردار کو گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہاؤس بھی بلایا گیا تھا جہاں ان کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں