آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول، ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہوگئی۔ پاکستان کے غیر ملکی  ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کے نتیجے میں رقم پاکستان کو دی گئی،رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، پاکستان کو یہ  قرض غیر مشروط طور پر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کے لیے قرض کی منظوری دی تھی۔ ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں