یوٹیوب فیس بک کے بعد اب صارفین ٹوئٹر سے بھی پیسہ کما سکیں گے

وٹیوب ،فیس بک کے بعد اب ٹوئٹر بھی اپنے صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کرنے لگا ہے ،ٹوئٹر صارفین اب ٹوئیٹر اکائونٹ پر شیئر کئے گئے مواد سے پیسہ بھی وصول کر سکیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اب صارفین کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے پیسے کمانے کا ایک نیا طریقہ بھی بتا دیا ،اب ٹوئٹرصارفین توئٹر پر شئیر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کر سکیں گے ، ٹوئٹر نے اپنا نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے صارف کے اکاؤنٹ کو سبسکرائب کیا ہوگا۔ابتدائی طو ر پر یہ فیچر امریکہ کینیڈا میں کچھ لوگوں کیلئے ٹیسٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جسے بعد میں تمام ممالک تک پھیلا یا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں