یوم دفاع کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے کی جانب سے ویڈیو جاری کر دی گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ویڈیو میں شہداکے اہلخانہ کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے جبکہ ویڈیوشہدا کے اہلخانہ کی عظیم قربانیوں کواجاگر کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہدا ، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔


واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے اس سے قبل بھی ویڈیوز جاری کی جاچکی ہیں جن میں شہدا کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں